20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا صوبۂ سندھ کے شہر کراچی میں واقع گلشن ٹاؤن کا شیڈول
رہا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کراچی سٹی کے ذمہ داران محمد عمران عطاری اور
جمیل عطاری نے شرکائے حلقہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں جامعۃ
المدینہ (عالم کورس) میں داخلہ لینے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)