21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹوریٹ پنجاب آف اسپیشل ایجوکیشن لاہور کا دورہ
کیا جس میں انہوں نے ٹیچرز اور ٹرینرز کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران احمد اویس عطاری (شعبہ تعلیم
ذمہ دار پاکستان) اور قاری خالد
محمود عطاری (شعبہ جسمانی معذور افراد پاکستان) نے سابق پرنسپل و ٹیچر، ٹرینر اور نیشنل اسپیشل ایجوکیشن
سینٹر جوہر ٹاؤن کے ٹیچرز کو مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا وزٹ کروایا جہاں اُن کی ملاقات رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ہوئی۔(رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)