.jpeg)
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام رکن ِزون ملتان ریجن مولانا
آصف عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلےمیں بہاری کالونی ملتان میں قائم دعوت اسلامی
کے مدرسۃالمدینہ بوائزکا دورہ کیا۔
.jpeg)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کےتحت عالمی مد نی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کراچی
ریجن کے زون ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
ڈی جی سندھ اسپیشل ایجوکیشن سے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کےذمہ دارکی ملاقات

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کےذیلی شعبے اسپیشل ایجوکیشن پاکستان سطح کے ذمہ دار احمد اویس عطاری نےڈی جی
سندھ اسپیشل ایجوکیشن غلام نبی سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دارنےدعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح
پرہونےوالی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا ۔
اس کےعلاوہ اسپیشل پرسنز کی ٹریننگ کے حوالے سے چندامورپرتبادلۂ
خیال کیاگیا ، ڈی جی سندھ کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب بھی تحفے میں پیش کی گئی ۔
بعدازاں ڈی جی نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتےہوئےاپنی ہر ممکن تعاون کی
یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار کا فیضان ری
ہیبلی ٹیشن سینٹر کراچی کا دورہ

پچھلےدنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کےتحت اسپیشل ایجوکیشن پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد احمداویس عطاری نےکراچی میں قائم دعوت اسلامی کےفیضان ری ہیبلی ٹیشن سینٹر
کا وزٹ کیا ۔
دورانِ وزٹ وہاں پر ہونے
والےکاموں کا جائزہ لیتےہوئے Speech therapy اورphysio therapy کو دیکھااوران کے assessment کے طریقہ کا بھی جائزہ لیا ۔
اس کےعلاوہ مزید اہم
امورکے حوالے سے فیضان ری ہبیلی ٹیشن سینٹر کے ذمہ داران سے گفتگو ہوئی جس میں
انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےدینی
کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز کے لئے 3دن کا
سالانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں
گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں اسپیشل پرسنز کی تربیت ورہنمائی
کے لئے مختلف نشستوں کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ
شوری ٰحاجی فضیل رضا عطاری سمیت اراکینِ شوریٰ اورنگرانِ شعبہ و مبلغینِ دعوتِ
اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےتحت رکن ریجن ملتان اسپیشل
پرسنزڈیپارٹمنٹ مولانا آصف عطاری مدنی نے شالیمار کالونی ملتان میں نیو سہارا فار فزیکل ڈس ایبل اینڈا سپیشل پرسنز سوسائٹی کمیٹی کے صدر
سے ملاقات کی۔

گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دینی حلقےکاانعقادہوا
جس میں گونگے بہرے نابینا اور جسمانی معذورافراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ زون وسیم عطاری ،فیضان عطاری
اور رکن ریجن اسپیشل پرسنز جمیل عطاری نے اشاروں کی زبان میں اس مدنی مذاکرے کی
ترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلےدنوں رکنِ زون وہاڑی محمد وسیم عطاری کادینی
کاموں کےسلسلےمیں بورے والا سٹی کا شیڈول رہا جس میں انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن اسکول
بورے والا کا وزٹ کیا ۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےٹیچرزواسٹوڈنٹس
سے ملاقات کی اور ان کےدرمیان سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز کا دینی حلقہ منعقدہوا جس میں مبلغِ
دعوت اسلامی و میڈِیا ذمہ داراسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد سمیر ہاشمی عطاری نے ’’آب زم زم کی برکتوں ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔
.jpeg)
پنجاب کے شہر حجرہ شاہ مقیم میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت
اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے اور نابینا اور معذور افراد)کے لئے اجتماع ِمیلاد النبی ﷺمنعقد ہوا ۔
.jpeg)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ(
دعوت اسلامی) کےتحت کراچی ایسٹ
زون کی لیاقت آبادکابینہ میں اسپیشل
پرسنز کا ہفتہ وار دینی حلقہ منعقد ہوا جس
میں ریجن ذمہ دار عمران عطاری نےسنتوں بھرابیان کیا۔
دیوانِ خاص قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں اسپیشل
پرسنزکا سنتوں بھرااجتماع میلاد
.jpg)
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی )کے زیرِاہتمام
دیوانِ خاص قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اسپیشل پرسنز کےلئے اجتماعِ میلاد منعقد کیا
گیا جس میں ڈویژن نگران، نگران ِکابینہ
اور شمالی زون ذمہ دار عبدالوارث عطاری
سمیت دیگرذمہ داران نےشرکت کی۔
اجتماعِ پاک کاآغاز تلاوت ِ قراٰنِ پاک سےہوا جبکہ
احمد رضا عطاری نےبارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ
رسولِ مقبول پڑھی۔
اس موقع پر ریجن ذمہ دار ایف جی آر ایف افضل
عطاری نے ’’فضائل صدقات ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےوہاں موجود
اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی،اجتماع ِ پاک کےآخر میں دعا بھی سلسلہ رہا۔
واضح رہے اس اجتماعِ پاک کی اشاروں کی زبان میں
رکنِ ریجن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ لاہور محمد علی عطاری، رکنِ زون محمد سہیل عطاری اور مدثر عطاری مدنی نےترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)