20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن اسکول ساہیوال کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل اسٹوڈنٹس سمیت اسکول اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگران کابینہ محمد غلام عباس عطاری نے ’’والدین‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اُس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد زبیر عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ساہیوال ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)