گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکن عالم ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں  بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز (گونگے،بہرے اور نابینا) اسلامی بھائیوں کا بھی آنا ہوا ۔اس اجتماع ِ پاک کے اختتام پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ نگرانی ان اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی حلقہ بھی لگایا گیا جس میں رکن ریجن ملتان محمد عابد عطاری اور رکن زون ملتان آصف عطاری مدنی بھی شریک تھے۔(رپوٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور  میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں اسپیشل پرسنز (گونگے،بہرے اور نابینا) اسلامی بھائیوں کی حاضری کا بھی سلسلہ رہا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے اُن کی آسانی کے لئے اجتما ع میں ہونے والے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرتے ہوئے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔(رپوٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت کھوئی رٹہ کشمیر میں قائم مدرسۃ المدینہ میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا جانا ہوا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا۔  ساتھ ہی نگران زون سید ریاض اور نگران شعبہ اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری بھی موجود تھے۔

رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کے درمیان والدین اور اساتذہ کے احترام کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیابعد ازاں رکنِ شوریٰ نے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مختصر تعارف کرواتے ہوئے چند اشارے بھی سکھائے اورآخر میں بچوں سے ملاقات بھی کی۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اشاروں کی زبان کا کورس جاری ہے۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری کی اس کورس میں شرکت ہوئی جس میں انہوں نے شرکاسے ملاقات  کی اور اُن کی تربیت کرتے ہوئے شعبے میں مزید دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹلی کشمیر میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس حلقے میں محمد سمیر ہاشمی عطاری، محمد عمیر ہاشمی عطاری ،سلمان عطاری اور اسپیشل پرسنزسمیت ایک ماہ مدنی قافلےمیں سفر کرنے والے اسلامی بھائی شامل تھے نیز رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھول دیئے۔

واضح رہے کہ اس حلقے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جو کہ نگرانِ شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے خود کی۔ (رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کا مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد چکسواری پلاک کشمیر میں جانا ہوا جہاں انہوں نے مدرسۃالمدینہ کے ناظم اور وہاں موجود نابینا بچوں سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے نیز اس دوران نگرانِ نابینا افرد قاری خالد عطاری ،نگرانِ زون کشمیر سید ریاض حسین شاہ ، رکنِ ریجن اسلام آباد محمد عمیر ہاشمی عطاری ، محمد سلمان عطاری ، سہیل عطاری اورمحمد سمیر ہاشمی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شگر K.2 کے ٹور روڈ گلگت میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عمومی اسلامی بھائیوں کے لئےموبلٹی کورس کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ نابینا افراد پاکستان قاری محمد خالد عطاری نےشرکا کی اسپیشل پرسنز(نابینا افراد)کو گائیڈ کرنے کے متعلق تربیت کی۔(رپوٹ: قاری محمد خالد عطاری نگران نابینا افراد پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت شگر K.2 کے ٹور روڈ گلگت میں نابینا افراد کے لئے اصلاحِ اعمال کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکا کی اصلاحی اعمال کے حوالے تربیت کی گئی۔

اس کورس میں ضلع شگراور گلگت کے نابینا افراد نے شرکت کی۔(رپوٹ: قاری محمد خالد عطاری نگران نابینا افراد پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں 12 دن کا اشاروں کی زبان کا کورس کاآغاز ہوا جس میں شرکا اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں نعت،بیان،ذکر ،دعا اور صلوۃ وسلام سکھانے کاسلسلہ جاری ہے۔

اس کورس میں دعوتِ اسلامی کےدیگر دینی کاموں کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ بھی سکھایا جائے گا۔(رپوٹ: محمد علی عطاری لاہور ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت جھنگ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔

نگران پاک کابینہ آفس محمد عمران عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس کی اشاروں کی ترجمانی رکن زون جھنگ غلام مصطفےٰ عطاری نے کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ، Content: Mohammad Hussain Attari)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے زون وپاکستان سطح کے ذمہ داران سے 12 دینی کامو ں کے حوالے سے فالواپ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھول دیئے۔ (رپوٹ: بدر عطاری شعبہ اسپیشل پرسن کے مدنی کوسز پاکستان زمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


چنیوٹ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسپیشل پرسنز کے لئےسنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد ہواجہاں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی ۔اس اجتماعِ پاک میں نگران کابینہ چنیوٹ نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔(رپوٹ: محمد سمیر عطاری،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)