پچھلے دنوں  حیدرآباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے گونگے ،بہرے، نابینا اور معذور افراد نے میر پورخاص کی جانب مدنی قافلے میں راہِ خدا کا سفر اختیار کیا۔ ان اسپیشل پرسنز کے ہمراہ خصوصی طورپر نگران مجلس اسپیشل پرسن محمد حنیف عطاری ا ور صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری نے بھی مدنی قافلے میں سفر کیا۔

اس دوران ان اسپیشل پرسنز نے میر پور خاص کےاسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان میں نیکی دعوت دی اور چوک درس دیئے جبکہ کثیر گونگے، بہرے اسلامی بھائیوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی جس کی اشاروں کی زبانوں میں ترجمانی بھی کی گئی۔قافلے کے اختتام پر چند اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے داڑھی شریف رکھنے اور عمامہ شریف مستقل باندھنے کی نیت کی۔