پاکستان کے قصبےکاہنہ نوضلع لاہور میں اجتماع معراج النبی ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے سیکھنےسکھانے کا  حلقہ لگایا گیا ۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس ِشوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ترجمانی کی۔

اس موقع پر ڈویژن لاہور ذمہ دار محمد علی عطاری، مولانا مدثر عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار گلگت عبدالوارث عطاری اور محمد سمیر ہاشمی عطاری سوشل میڈیا ذمہ دار اسپیشل پرسنز موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)