دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر و لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام 21 مارچ 2022ء بروز پیر تنظیمی ڈویژن کنری عمرکوٹ ڈسٹرکٹ میں اسسٹنٹ فشریز ڈپارٹمنٹ کراچی سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی ندیم رضا مدنی نے اپنے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسسٹنٹ فشریز ڈپارٹمنٹ کراچی کے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کی دین متین کی خدمت کے حوالے سے بتایااورانہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے شعبے کے متعلق اچھے تأثرات بھی دیئے اور اس شعبے کی کاوشوں کو سراہا ۔(رپورٹ: ندیم رضا مدنی رابطہ برائےایگریکلچر و لائیو اسٹاک ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا )