20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت
پنجاب پاکستان کے علاقے لالیاں ضلع چنیوٹ میں اسپیشل پرسنز کے لئے ماہانہ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی
تعداد میں اسپیشل پرسنز کی شرکت رہی۔
اس موقع
پر ڈسٹرکٹ نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی
گئی۔بعدازاں اسپیشل پرسنز کے درمیان مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ’’باتصویر
نماز‘‘ اور ’’آئیے وضو سیکھئے‘‘ تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار پنجاب سیّد عمیر ہاشمی
عطاری، ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد شاہد عطاری اور چنیوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مصطفی
عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)