20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکزفیضان
مدینہ کراچی میں 12دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس ہوا جس کی اختتامی
نشست میں مرکزی مجلس شوری کے رکن ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس
دوران رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کی اسپیشل
پرسنز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے شرکا کے درمیان اسناد بھی تقسیم کیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)