گزشتہ دنوں فیصل آباد  میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنت دعوت اسلامی کے ذمہ داران محمد ارسلان عطاری اور علی عمران عطاری کا اسپیشل ایجوکیشن اسکول فار ہیرئنگ ایمپئرڈ فیصل آباد کا وزٹ ہوا ۔

اس دوران انہوں نے ٹیچرز اور پرنسپلز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز اشاروں کی زبان میں مکتبۃ المدینہ کی شائع ہونے والی کتب ”باتصویر نماز اور آئیے وضو سیکھیں “اور بریل لینگویج میں شائع رسائل کا تعارف پیش کیا ۔

آخر میں بچوں کے ہمراہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اشاروں کی زبان میں نماز کا طریقہ اور صفائی کے حوالے سے بچوں کی تربیت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: مصطفی انیس)