اسپیشل اسکول برائے نابینا افراد شیر انوالہ میں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی کا وزٹ
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح کے ذمہ دار احمد اویس
عطاری اور شعبہ تعلیم لاہور ذمہ دار مامون
عطاری نے دینی کاموں میں سلسلے میں اسپیشل
اسکول برائے نابینا افراد شیرانوالہ لاہور کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے پرنسپل سے ملاقات کرتے
ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کیا نیز اسپیشل پرسنز موبائل ایپ، فیس بوک، یوٹیوب چینل اور ڈیجیٹل دعوت اسلامی کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی خدمات کو سراہا۔آخر میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پرنسپل کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت بھی دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)