اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 3دن کا مدنی قافلہ حیدر آباد سندھ سے سہون شریف کی جانب روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز (گونگے،بہرے، نابینا اور معذور افراد) سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی قافلہ میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عابد حسین عطاری نے شرکا کو اشاروں کی زبان میں وضو وغسل کے فرائض اور غسل ِمیت دینے کا طریقہ بھی سکھایا نیز انہیں روزانہ قراٰنِ پاک کی زیارت اور رمضان المبارک میں ایک ماہ اعتکاف کرنے کی کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ ڈویژن ذمہ دار حیدر آباد وقار حسین عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی بھی موجود رتھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)