پچھلے دنوں داتاگنج  ٹاؤن لاہور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نےدورانِ اجتماع ہونے والےسنتوں بھرے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرتے ہوئے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کی تربیت و رہنمائی کی۔اس موقع پر اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)