اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ناظم آباد ٹاؤن کراچی میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد فیضان عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول رہا۔

اس دوران ذمہ داران نے علاقے میں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ماہِ رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)