پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اللہ مہر ہوٹل پرانی سبزی مارکیٹ نواب شاہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار سندھ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عابد حسین عطاری اور نواب شاہ ڈویژن ذمہ دار اسمٰعیل عطاری نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو امیرِ اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان پر شعبان المعظم میں زیادہ سے زیادہ دورد شریف پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے کثرت کے ساتھ دردِ پاک پڑھنے کی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)