20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے صوبۂ
سندھ کے ذمہ دار عابد حسین عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں حیدر آباد کا دورہ
کیاجہاں انہوں نے حیدر آباد ڈویژن ذمہ دار وقار عطاری اور اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار ولید
عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے جی او آر کالونی حیدر آباد میں قائم ریجنل ڈائریکٹر
آفس میں ریجنل ڈائریکٹر آفیسر محمد امین میمن سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)