گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جو ہر ٹاؤن لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ داران سمیت اسپیشل پرسنز کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے رمضان اعتکاف کے حوالے سے مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)