پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  گلستان جوہر بلاک 15 کراچی میں مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی محمد امین عطاری کی آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوری ٰنے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اس مدرسے میں بچوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران سیّد قذافی عطاری، ٹاؤن نگران واصف عطاری، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی ذمہ دار عمران عطاری، کراچی نابینا افراد ذمہ دار جمیل عطاری، وسیم عطاری، شاہد عطاری، سیّد عامر عطاری، فیضان عطاری اور دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)