دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت یکم جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مدنی حلقہ لگایاگیا جس میں اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد فیضان عطاری نے اجتماع میں ہونے والے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔

اس موقع پر رکن ریجن محمد عمران عطاری ،رکن زون محمد بلال عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


اوکاڑہ میں قائم دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع عطاری کے آفس میں اسپیشل افراد کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔

رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری نے مدنی پھولوں سے نوازا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی رکن زون پاکپتن محمد عابد عطاری کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت یکم جولائی 2021ء کو نواب شاہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مدنی حلقہ لگایاگیا جس میں اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن زون نواب شاہ قاری محمد جاوید عطاری نے اجتماع میں ہونے والے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل ڈیپارٹمنٹ کے معاون نگران محمد خالد عطاری نے  کوہاٹ میں آفیسر عمران آفریدی (G.H.S Deaf and D.U.M P.K.D.A Kohat ) سے ملاقات کی۔ محمد خالد عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اس شعبے کے حوالے سے بھرپور تعاون کرنے اور ادارے کے پرنسپل اور دیگر اسٹاف کے ملاقات و ادارے کا وزٹ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر رکن کابینہ ضمیر عطاری اورشعبہ گھریلو صدقہ بکس ذمہ دار سید ابوذر عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری کی چیف ایڈیٹر سید محمد فرحت شاہ سے ملاقات

Sat, 3 Jul , 2021
3 years ago

دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری نے رکن ریجن اسلام آباد محمد عمیر ہاشمی عطاری اور معاون نگران محمد سمیر ہاشمی عطاری کے ہمراہ G-8میں قائم ماہنامہ اسپیشل پاکستان کے چیف ایڈیٹر سید محمد فرحت شاہ سے ملاقات کی۔ محمد حنیف عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدینہ مسجد شاہدرہ لاہور میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ مولانا نوید عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کوٹلی کشمیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن ریجن اسلام آبادمحمد عمیر عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن اسلام آباد محمد عمیر عطاری نے تراڑ کھل کشمیر کا وزٹ کیا جہاں انہوں ایک اسپیشل پرسن کی دکان پر مدنی حلقہ لگایا جس میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

نگران شعبہ محمد حنیف عطاری نے مدنی حلقے میں بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز کی شرائط اور فرائض کے حوالے سے بتایا۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی علمِ دین سے فیض یاب کرنے کے لئے جہاں عام اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے سفر کرواتی ہے وہیں اسپیشل پرسنز یعنی معذور افراد کو بھی مدنی قافلوں میں سفر کروانے کا سلسلہ رہتا ہے۔

ایسا ہی ایک قافلہ شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اوکاڑہ پہنچا جس میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد نے سفر کیا۔ ان اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی گئی۔ رکن زون پاکپتن محمد عابد عطاری نے تمام ایکٹویز کو اشاروں کی زبان میں ٹرانسلیٹ کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد حنفیہ اوکاڑہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے بہرے اور نابینا افراد نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن زون پاکپتن محمد عابد عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کالا باغ میانوالی کے بچوں نے چوک درس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رکن ریجن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد محمد سلطان عطاری  نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

بعد نماز مغرب سلطان عطاری نے مدنی پھول بیان فرمایا اور بچوں کی دینی اور اخلاقی تربیت فرماتے ہوئے پیش آنے والے مسائل کا حل بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے معاون نگران و نگران نابینا افراد قاری محمد خالد عطاری کا لانڈھی اور کورنگی کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نابینا اسلامی بھائیوں اور ان کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کیں۔

بعد ازاں ذمہ داران نے مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کی بلڈنگ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر فیضان عطاری اور رکن ریجن کراچی محمد جمیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)