گونگے بہرے ،نابینااور معذور اسپیشل پرسنز  میں دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز کے تحت ایک دن کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کو رمضان کی تیاری کرنے اور فضائل رمضان اور رمضان کے روزوں کی فضیلت کے حوالے سے رکن زون ملتان مولانا آصف مدنی عطاری نے بیان فرمایا ۔

اس موقع پر اسپیشل اسلامی بھائیوں کو قانون کی پابندی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالےسے معلومات فراہم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے انسپکٹر محمد گلزار صاحب نے خصوصی شرکت کی اور اسپیشل اسلامی بھائیو ں کوٹریفک رولز کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


نگران نابینا افرادقاری محمد خالد عطاری نے  مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کالا باغ کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے نابینا بچوں سے ملاقاتیں کی اور ان سے مدنی مشورہ کیاجس میں ان کو مزید دل لگا کر اور محنت سے قرآن پا ک پڑھنے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا،اس موقع پر رکن زون میانوالی محمد ابو بکر عطاری ،قاری جاوید عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز   ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےزیر اہتمام نگران محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن اسلام آباد محمد عمیر ہاشمی عطاری نے جہلم چکوال زون کا وزٹ کیا جس میں انہوں رکن زون محمد بدر عطاری سے ملاقات کی ۔

اسپیشل پرسنز کی دوکانوں پر ان سے ملاقاتیں کیں اور اسپیشل اسلامی بھائیو ں کے درمیان نگران مجلس نے بیان بھی فرمایا۔ اس موقع پر نگران کابینہ گوجرخان مولانا اسرار مدنی بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز   ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےزیر اہتمام میاں چنوں میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن زون ساہیوال محمد زبیر عطاری نے شرکت کی او راشاروں کی زبان میں بیان فرمایا ۔

اس موقع پر زبیر عطاری نے دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا اور ان کو دعوت اسلامی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی دینی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بھی بتایا۔اس اجتماع میں گونگے بہرے اسپیشل پرسنز کے مختلف شہروں کے صدر نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز   ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےزیر اہتمام گونگے بہرے،نابینا اور معذور افراد کے لئے فیضان مدینہ گوجرخان راولپنڈی میں پروگرام منعقد کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں اسپیشل اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس پروگرام میں نگران کابینہ مولانا اسرار مدنی عطاری نے بیان فرمایا جس کی ترجمانی نگران مجلس اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری نے کی۔اس موقع پر محمد عمیر ہاشمی عطاری رکن ریجن اسلام آباد ،محمد بدر عطاری رکن زون بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز   ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےزیر اہتمام عثمانیہ مسجد عبداللہ گوٹھ بن قاسم کراچی میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نابینا افراد نے روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔اس اجتماع میں رکن ریجن محمد عمران عطاری اور معاون رکن ریجن محمد جمیل عطاری نے خصوصی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز  ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےزیر اہتمام نگران محمد حنیف عطاری نے منڈی بہاؤالدین شہر کا دورہ کیا جس میں اسپیشل اسلامی بھائیوں اور ان کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کیں۔ مزید ان کو ہفتہ وار اجتماع کی دعوت بھی دی ۔

منڈی بہاؤالدین فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران مجلس محمد حنیف عطاری نے بیان فرمایا ۔ اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی محمد عمیر ہاشمی عطاری رکن ریجن اسلام آباد نے کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز(گونگے ،بہرے ،نابینا اور معذورافراد) کی مختلف مقامات (راولپنڈی، گوجرخان،منڈی بہاؤالدین، میرپور، کشمیر، ساہیوال، فیصل آباد ، لاہور ، ملتان، سکھر اور کراچی میں دو مقامات ) پر ہونے والےہفتہ وار  اجتماعات میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت لگنے والے مدنی حلقوں میں شرکت ہوئی جن میں مبلغین دعوت اسلامی نے اشاروں کی زبان میں اجتماعات کی ترجمانی کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں نگران اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری نے منڈی بہاؤالدین شہر کا وزٹ کیا جس میں نے اسپیشل اسلامی بھائیوں اور ان کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کیں جس میں ان کو منڈی بہاؤالدین فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کی دعوت ی دی۔

منڈی بہاؤالدین فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران مجلس محمد حنیف عطاری نے بیان فرمایاجس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی محمد عمیر ہاشمی عطاری رکن ریجن اسلام آباد نےکی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز (گونگے ،بہرے ،نابینا اور معذورافراد) کی مختلف مقامات (راولپنڈی، گوجرخان،منڈی بہاؤالدین،میرپور کشمیر، ساہیوال، فیصل آباد ،لاہور ،ملتان،سکھر اور کراچی میں دو مقامات پر  )پر ہونے والےہفتہ وار اجتماعات میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت لگنے والے مدنی حلقوں میں شرکت ہوئی جن میں مبلغین دعوت اسلامی نے اشاروں کی زبان میں اجتماعات کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام ساؤتھ سینٹرل زون کراچی میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں ایک اسپیشل نابینا اسلامی بھائی کے گھر پر مدنی حلقہ ہوا۔

مبلغ دعوتِ اسلامی عمران عطاری نے خوفِ خدا کے موضوع پر بیان کیا۔ مدنی حلقے میں رکن کراچی ریجن محمد عمران عطار ی ، معاون رکن ریجن محمد جمیل عطاری نے خصوصی شرکت کی۔ محمد فیضان عطاری نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے ذیلی شعبہ نابینا افرا د دعوت اسلامی کے نگران محمد خالد عطاری نے ساہیوال زون کا دورہ کیا جس میں انہوں نےرکن زون ساہیوال محمد عابد عطاری اور زبیر عطاری سے ملاقات کی۔

اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دی، ان کے سرپرستوں سے ملاقاتیں بھی کی ،سرپرست اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی)