گوجرانوالہ
فیضان مدینہ میں ا سپیشل اسلامی بھائیوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد
.jpeg)
گوجرانوالہ
فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں گونگے بہرے اور نابینا اسپیشل اسلامی بھائیوں کے صدر نے خصوصی شرکت کی۔
اس تقریب میں رکن زون گوجرانوالہ محمد احسان
عطاری نے خصوصی بیان فرمایا اور اسپیشل اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی تربیت
فرمائی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز
دعوت اسلامی)
.jpeg)
محمد حنیف
عطاری نگران شعبہ اسپشل پرسنز اور فیصل
آباد ریجن کے رکن سلطان عطاری نے جڑنوالہ
زون میں ایک ڈیف صدر کے گھر پر مدنی حلقہ لگایا جس میں نگران شعبہ نے ڈیف کلب کے صدر کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے
حوالے سے مدنی ذہن دیا اور مزید جو ان کے ڈیف کلب کے ممبران ہیں ان کو بھی اس میں
شرکت کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔
.jpeg)
نگران شعبہ
اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن فیصل آباد سلطان عطاری نے جڑنوالہ زون کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے ڈیف
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔ اس
موقع پر نگران شعبہ نے مدنی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور ڈیف اسلامی بھائیوں کو مدنی
عطیات کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ: محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
گزشتہ دنوں
3 دن کا مدنی قافلہ بن قاسم زون شاہ لطیف
ٹاؤن میں ہوا جس میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد نے شرکت کی اس مدنی قافلے میں آخری دن رکن شوری حاجی عقیل مدنی
عطاری کی آمد ہوئی انہوں نے اسپیشل اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی اور ان کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا اس بیان کی ترجمانی رکن
زون وسیم عطاری نے کی جبکہ اس موقع پر رکن
ریجن کراچی اسپیشل پرسنز محمد عمران عطاری ،محمد جمیل عطاری معاون رکن ریجن بھی موجود
تھے ۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسز )

نگران شعبہ
اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری ، محمد عمیر ہاشمی عطاری اسلام آباد ریجن نے مدنی عطیات کے سلسلے میں اسلام آباد ریجن کے
تمام زون کا الگ الگ بذریعہ کال مدنی
مشورہ فرمایا جس میں اراکین زون اور اراکین کابینہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تمام اسلامی
بھائیوں مدنی عطیات کرنے کے حوالے سے اپنے
اہداف بتائے مدنی مشورے کے آخر میں رکن ریجن
محمد عمیر ہاشمی عطاری نے خصوصی دعا فرمائی ۔(رپورٹ: محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ۔میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز )
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز دیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے نگران
محمد حنیف عطاری نے فیضان مدینہ برہان اٹک کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے اسپیشل
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور بیان کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن زون محمد بدر
عطاری ،اور عبدالرزاق عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری
اسلام آباد۔میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام فیضان مدینہ ننکانہ ، مدرسۃ المدینہ بالغان لگایا گیا جس میں کافی تعداد میں
اسپیشل اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نےاسپیشل اسلامی بھائیوں میں تعلیم قرآن کا سلسلہ کیا۔ اختتام پر مبلغ دعوت اسلامی محمد
علی عطاری اور سہیل عطاری نے اسپیشل اسلامی بھائیوں کی تربیت بھی کی۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام فیضان مدینہ ننکانہ لاہور میں اسپیشل پرسنز کےلئے آمد ِرمضان کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا
گیا جس میں گونگے، بہرے اور اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
اس اجتماع
میں ریجن ذمہ دار لاہور اسپشل پرسنز محمد علی عطاری نے خصوصی شرکت کی او راسپیشل
پرسنز میں بیان کیا۔ اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ جنوبی لاہور زون کے رکن
محمد سہیل عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:
محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
گونگے بہرے
،نابینااور معذور اسپیشل پرسنز میں دعوت
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز کے تحت ایک دن کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا
گیا جس میں اسپیشل پرسنز کو رمضان کی تیاری کرنے اور فضائل رمضان اور رمضان کے
روزوں کی فضیلت کے حوالے سے رکن زون ملتان مولانا آصف مدنی عطاری نے بیان فرمایا ۔
اس موقع پر
اسپیشل اسلامی بھائیوں کو قانون کی پابندی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالےسے
معلومات فراہم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے انسپکٹر محمد گلزار صاحب نے خصوصی شرکت کی اور اسپیشل اسلامی بھائیو
ں کوٹریفک رولز کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ:
محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
نگران نابینا
افرادقاری محمد خالد عطاری نے مدرسۃ المدینہ
برائے نابینا افراد کالا باغ کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے نابینا بچوں سے ملاقاتیں
کی اور ان سے مدنی مشورہ کیاجس میں ان کو
مزید دل لگا کر اور محنت سے قرآن پا ک پڑھنے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا،اس
موقع پر رکن زون میانوالی محمد ابو بکر عطاری ،قاری جاوید عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:
محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےزیر
اہتمام نگران محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن اسلام آباد محمد
عمیر ہاشمی عطاری نے جہلم چکوال زون کا وزٹ
کیا جس میں انہوں رکن زون محمد بدر عطاری سے ملاقات کی ۔
اسپیشل
پرسنز کی دوکانوں پر ان سے ملاقاتیں کیں اور اسپیشل اسلامی بھائیو ں کے درمیان
نگران مجلس نے بیان بھی فرمایا۔ اس موقع پر نگران کابینہ گوجرخان مولانا اسرار مدنی
بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز
دعوت اسلامی)
میاں چنوں میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کے لئے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کےزیر
اہتمام میاں چنوں میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا
جس میں رکن زون ساہیوال محمد زبیر عطاری نے شرکت کی او راشاروں کی زبان میں بیان
فرمایا ۔
اس موقع پر
زبیر عطاری نے دعوت اسلامی کے اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا اور ان کو دعوت اسلامی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کی دینی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بھی بتایا۔اس اجتماع میں گونگے بہرے اسپیشل
پرسنز کے مختلف شہروں کے صدر نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر
عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)