.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام حیدر آباد ریجن کے زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن حیدرآباد محمد شاہ حسین
عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دئیے۔
(رپورٹ:محمد
سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ کوئٹہ میں ہوا جس میں
کثیر تعداد میں گونگے بہرے نابینا افراد سمیت معاون نگران مجلس و اسپیشل پرسنز برائے نابینا
کے نگران محمد خالد عطاری نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیشل
پرسنز اسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دروہ برائے نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین
کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد
سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپیشل اسلامی بھائیوں کے لیے کبیر
والا میں اجتماع ہوا جس میں نگران کابینہ کبیر والا نے نماز کی پابندی اور حسن
اخلاق کے موضوع پر خصوصی بیان کیا۔ رکن ریجن
فیصل آباد محمد سلطان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے اس بیان کی اشاروں کی ترجمانی کی۔ اجتماع کے
آخر پر اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے خصوصی دعا مولانا آصف مدنی رکن زون
ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے کروائی ۔ (محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ
اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میر پور کشمیر میں اسپیشل اسلامی بھائیوں
کا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ اسلام آباد ریجن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے
خصوصی شرکت کیی اور والدین کی خدمت کے موضوع
پر بیان کیا۔ رکن ریجن اسلام آباد اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ سید محمد عمیر عطاری نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔اجتماع
کے اختتام پر سرپرست اسلامی بھائیوں اور اسپیشل اسلامی بھائیوں کو تحفے میں رسائل
بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت
اسلامی)
.jpeg)
فیضان مدینہ
سوساں روڑ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز کے فیصل آباد ریجن
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ابوبکر عطاری،عابد عطاری،عمران عطاری،
زبیر عطاری،احمد رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
.jpeg)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے نیو کراچی فیض
مدینہ مسجد میں اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوری حاجی فضیل رضا عطاری نے خصوصی
بیان فرمایا ۔ اس اجتماع میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی۔
اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی
محمد فیضان عطاری نے کی۔
.jpeg)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ فیصل
آباد فیضان مدینہ ڈسکہ روڈ میں ہوا جس میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں سمیت مبلغ دعوت اسلامی و رکن زون پاکپتن محمد
عابد عطاری نے خصوصی شرکت کی۔
نگران شعبہ
اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کی ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کی عیادت
.jpeg)
نگران مجلس
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے نیو کراچی میں وسیم عطاری رکن زون ٹھٹھہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔ اور ان کی جلد صحت یابی کے حوالے سے
دعا بھی فرمائی ۔ اس موقع پر جمیل عطاری،فیضان عطاری اور رکن کراچی محمد عمران
عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن میں نگران
مجلس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن کراچی محمد عمران عطاری
کی ایک اسپیشل پرسنز شخصیت کے گھر پر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ان کو دعوت
اسلامی اور شعبہ اسپیشل پرسنز کے متعلق آگائی فراہم کی اور مزید دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا ۔اس موقع پر محمد فیضان عطاری،عمران عطاری،عمیر عطاری
اور معاون رکن ریجن کراچی اسپیشل پرسنز محمد جمیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)