اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون، کابینہ نیو ملتان کی قاسمی مسجد میں نابینا بچوں میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران نابینا اسپیشل پرسنز قاری خالد عطاری نے بچوں کی تربیت فرماتے ہوئے علم دین کے فضائل اور اس کو حاصل کرنے میں آنے والی مشکلات پر صبر کرنے کے حوالے سے بزرگوں کے اقوال بھی بیان فرمائے اور آخر میں انہوں نے بچوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا ۔اس موقع پر رکن زون ملتان مولانا آصف مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شجاع آباد زون، ڈویژن جلال پور پیر والا میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کا اجتماع ہوا جس میں رکن ریجن ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ مولانا آصف مدنی نے اشاروں کی زبان میں امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات کے موضوع پر بیان فرمایا۔بعد اجتماع مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کو نماز کا پریکٹیکل کروایا گیا۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوری حاجی فضیل عطاری نے بیان فرمایا۔ اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اجتماع میں مدنی حلقہ لگانے کا اہتمام کیا گیا  جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔

بعد اجتماع رکن شوری نے اسپیشل اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی اور ان کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا اور رکن شوری حاجی فضیل عطاری نے رات اعتکاف بھی فرمایا۔اس موقع پر رکن ریجن کراچی محمد عمران عطاری،معاون رکن ریجن کراچی جمیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہفتہ وار اجتماعات میں اسپیشل پرسنز کے لئے کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد ،لاہور،واہ کینٹ اور دیگر مختلف مقامات پر مدنی حلقے لگانے کا سلسلہ ہواجن میں گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد نے شرکت کی۔

مبلغین دعوت اسلامی نے اجتماعات میں ہونے والے بیانات کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔ بعد اجتماع سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی ہوئے ۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  میرپور کشمیر میں اجتماع ہوا جس میں گونگے بہرے اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

رکن ریجن اسلام آباد محمد عمیر ہاشمی عطاری نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے بیان بھی کیا۔ اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی شخصیات اور رکن زون میر پور اسپیشل پرسنز محمد سلمان عطاری بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمامگزشتہ دنوں کوٹلی کشمیر میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا   جس میں نگران کابینہ کوٹلی اویس نے بیان فرمایا اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی رکن ریجن اسلام آباد سید عمیر ہاشمی عطاری نےکی۔ اس اجتماع میں گونگے بہرے اسپیشل پرسنز نے خصوصی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسلام آباد ۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں فیضان مدینہ جاتلاں کشمیر میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں گونگے بہرے اسپیشل پرسنز نے شرکت کی مزید اس اجتماع میں جاتلاں کشمیر کے ڈیف کےصدر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رکن ریجن اسلام آباد محمد عمیر عطاری اور رکن زون کشمیر سلمان عطاری بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسلام آباد ۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ ناصر کالونی ڈوویژن میں اسپیشل پرسنز کے لئے افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے بیان فرمایا۔ محمد فیضان عطاری نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی ۔

رکن ریجن کراچی اسپیشل پرسنز محمد عمران عطاری ، معاون رکن ریجن محمد جمیل عطاری اور محمد سمیر ہاشمی عطاری ہیڈ آف میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز نے خصوصی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسلام آباد ۔ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایسٹ ملیر زون کی کورنگی کابینہ کے ڈویژن ناصر کالونی کے علاقے ضیاء کالونی میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کے لئے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد نے شرکت کی ۔

اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے رمضان کے حوالے سے بیان فرمایا اور اس کی تیاری کرنے کے حوالے سے شرکا کو ذہن دیا۔ رکن زون بن قاسم محمد وسیم عطاری نے اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔اس موقع پر رکن ریجن اسپیشل پرسنز کراچی محمد عمران عطاری نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے دعا بھی کروائی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


گوجرانوالہ فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے بہرے اور نابینا اسپیشل اسلامی بھائیوں کے صدر نے  خصوصی شرکت کی۔

اس تقریب میں رکن زون گوجرانوالہ محمد احسان عطاری نے خصوصی بیان فرمایا اور اسپیشل اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


محمد حنیف عطاری نگران شعبہ اسپشل پرسنز  اور فیصل آباد ریجن کے رکن سلطان عطاری نے جڑنوالہ زون میں ایک ڈیف صدر کے گھر پر مدنی حلقہ لگایا جس میں نگران شعبہ نے ڈیف کلب کے صدر کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے حوالے سے مدنی ذہن دیا اور مزید جو ان کے ڈیف کلب کے ممبران ہیں ان کو بھی اس میں شرکت کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔ 


نگران شعبہ اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن فیصل آباد سلطان عطاری نے  جڑنوالہ زون کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے ڈیف اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔ اس موقع پر نگران شعبہ نے مدنی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور ڈیف اسلامی بھائیوں کو مدنی عطیات کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)