نصیرآباد ڈویژن بلوچستان میں اسپیشل پرسنز کے درمیان دینی کاموں کا سلسلہ
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں نصیر آباد ڈویژن کے ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ
بلوچستان کا دورہ کیا جہاں بلوچستان صوبائی
ذمہ دار شاہ حسین عطاری نے ارباب عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں سمیت ان کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ صحبت پور ڈسٹرکٹ کا شیڈول رہا جہاں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کے درمیان چوک درس کا اہتمام کیا۔ بعدازاں جعفر آباد ڈسٹرکٹ میں مختلف اسپیشل پرسنز اسلامی
بھائیوں سے ان کی دوکان پر جا کر ملاقات کا سلسلہ رہا۔ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔
مزید اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بھی لگایا گیا جس میں انہوں نے
بھر پور انداز سے شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)