20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےسرگودھا ڈویژن ذمہ
دار ابو بکر عطاری نے اسپیشل پرسنز کے
درمیان دینی کاموں کے سلسلے میں بھلوال شہر ضلع سرگودھاکا وزٹ کیا جہاں انہوں نے
اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئےسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شہر ذمہ دار محمد شعیب عطاری اور ڈویژن سرگودھا ذمہ دار
محمد ابوبکر عطاری نے اسپیشل پرسنز کو اشاروں کی زبان میں نماز کی شرائط یاد کروائیں۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔ بعدازاں اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کا بھی سلسلہ
رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)