20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد فضیل رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل
پرسنز اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی قافلے میں سفر کا ذہن دیا جس کی اشاروں کی زبان میں وسیم عطاری نے ترجمانی کی۔
بعدازاں رکن ِشوری ٰنے ایک بیمار اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور اُس کی عیادت بھی فرمائی۔اس
موقع پر کراچی کے عمران عطاری، معاون جمیل عطاری اور وسیم عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)