دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کےتحت لاہور ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری اور ریجن کارکردگی ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی کادورہ کیا جس دوران انہوں نے شعبہ تحفظِ اوراق ِمقدسہ کےذمہ دار اسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ کیا۔

ذمہ داران نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئے کارخانے میں اوراق ِمقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز تیار کرنے کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا ۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو سراہا اور مختلف نئے تیار کئے جانے والے باکسز پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتےہوئے خوب ذوق و شوق کے ساتھ اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھاتے رہنےکا ذہن دیا جس پروہاں موجودشعبے کے ذمہ دار ان نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور شعبے کےدینی کاموں کو بڑھاتے رہنے کاپختہ عزم کیا ۔(رپورٹ:شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کےتحت 23نومبر2021ءبروزمنگل فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی کادینی کاموں کےسلسلےمیں جامعۃ المدینہ( بوائز) فیضان امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کے وزٹ کاشیڈول رہاجس کے بعد رکن شوریٰ نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نے فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی میں قائم شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق قائم کئے جانے والے کارخانےکابھی وزٹ کیاجہاں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کےلئے باکسز تیار کرنے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ لاہور شمالی زون ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ( بوائز)کے اساتذہ ٔکرام سمیت دیگرذمہ داراسلامی بھائی موجودتھے۔

رکن شورٰی نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی کوششوں کو سراہا اور دور جدید کے مطابق مختلف نئے تیار کئے جانے والے باکسز پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتےہوئے ذوق وشوق کے ساتھ اپنے شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کےدیگرشعبوں کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ دار ان نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ:محمد ناصرعطاری رکن ِکابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت قائدآبادکراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں کثیراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔ اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی ابوماجدمحمدشاہدعطاری نےبیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی تربیت فرمائی۔

بعدِاجتماع رکنِ شوریٰ کی شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت لگائےگئےبستے(اسٹال)پرآمدہوئی، رکنِ شوریٰ نےشعبےکام کوسراہتےہوئے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اوراس کےعلاوہ مقدس اوراق کے آداب کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔

اس دوران زون ذمہ دارمحمدندیم عطاری،نگرانِ کابینہ شفیق عطاری،رکنِ کابینہ عبدالسمیع عطاری اورنگرانِ ڈویژن طارق عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمدندیم عظاری زون ذمہ دار بن قاسم ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کےتحت10نومبر2021ءبروزبدھ چیچہ وطنی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگرانِ شعبہ ابو رضا محمد شاہ نواز احمد عطاری نے شعبے کےدینی کاموں کےحوالےسےگفتگوکی اورمزیدبہتری لانےکاذہن دیا،اس دوران ریجن ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری بھی موجود تھے۔

اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں عملی طور پرحصہ لینےکےحوالےذہن سازی کی۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری ریجن کارکردگی ذمہ دار ،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کےتحت  26 اکتوبر 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے جھنگ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

رکن شوریٰ نے انہیں ماہ نومبر 2021ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، ریجن آفس ذمہ دار )


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اہداف دیئے۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، ریجن آفس ذمہ دار )


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں دینی حلقہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، ریجن آفس ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 21اکتوبر2021ءبروزجمعرات فیصل آباد ریجن کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے اراکینِ زون کا فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ابو ماجدحاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کی اخلاقی اور تنظیمی اعتبارسےتربیت کی۔رکنِ شوریٰ نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کےاہداف طے کئے۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون کےحوالےسے ذہن سازی کی ۔ مزیدشعبےکےدینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔بعدازاں ذمہ داران کی کارکردگی پر تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ (دعوتِ اسلامی) کے تحت مرکزی مجلسِ شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری قافلہ نے فیضانِ مدینہ اسٹور کا وزٹ کیا،اس دوران شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے زون اور ریجن ذمہ دار بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ریجن ذمہ دار آصف عطاری نے رکنِ شوری کو اپنے شعبے کے نظام کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر رکنِ شوریٰ نے شعبہ اوراقِ مقدسہ کے کام پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: عزیر عطاری مدنی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ تحفظ ِاوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ کابینہ اور محافظینِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اللہ دتہ عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی پر کلام کیا اور مزید بہتری کے لئے نئے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مزید کوششوں کو بڑھانے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد ریجن کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 15 ستمبر 2021ءبروزبدھ فیصل آباد زون کے ذمہ داران کا  مدنی مشور ہ ہوا جس میں اراکینِ کابینہ اور محافظینِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ کارکردگی پر کلام کیاساتھ ہی ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور شعبے میں دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

مزید 12دینی کاموں میں شرکت کرنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا گیا نیزشعبےکے کام میں مزید بہتری اورشعبے کو خودکفیل کرنےکے حوالے نئے اہداف دیئےگئے ۔(رپوٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد ریجن کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراق ِمقدسہ کے تحت مدنی مرکزفیضان ِمدینہ جڑانوالہ میں 14 ستمبر 2021ء بروزمنگل جڑانوالہ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اورمحافظینِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ریجن ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےسابقہ کارکردگی پر گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ شعبےکے کام میں مزید بہتری اورشعبے کو خودکفیل کرنےکے حوالے نئے اہداف دیئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپوٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد ریجن کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)