24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر کے مختلف شعبہ
ہائے زندگی میں کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
25 اکتوبر بروز منگل حافظ آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ دار محمد عثمان
عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ ماہ کی کارکردگی، شعبے
کی آمدن اور اخراجات کاجائزہ لیا نیز شعبے میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے شرکائے مدنی مشورہ کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔مزید مدنی مشورے میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے اور انہیں بروقت
خالی کرنے پر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: محمد
عمران عطاری ڈسڑکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)