27 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت رحمان سٹی شاہدرہ لاہور کی تحصیل فیروزوالہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ پنجاب اور ڈویژن لاہور کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے اوراقِ مقدسہ محفوظ کرنے کے حوالے سے قراٰن محل کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لئے ذمہ داران کی تربیت کی۔اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے مختلف موضوعات پر کلام کیااور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں ذمہ داران نے اوراقِ مقدسہ کے کارخانے میں تیار ہونے والے جدید باکسز کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے شعبے کےدینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے جدید بڑے ڈرم رکھنے نیز شعبے کی خود کفالت کے لئے ڈونیشن بکس رکھوانےکے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جبکہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پرصوبائی ذمہ دار کے ہمراہ  لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری   بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار  ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )