دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 جون 2022ء بروز اتوار شاہدرہ لاہور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالَم عطاری نے ”اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کی اہمیت“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا اور نئی تنظیمی کار کے مطابق کام کرنے کے متعلق ذہن سازی کی۔

اسی طرح ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کو خود کفیل کرنے نیز عطیات بکس و بستوں کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 جون 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ کے متعلقہ رکنِ شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی، نگران شعبہ، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی پچھلی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس شعبے کو خود کفیل بنانے سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا اور (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ شعبہ اوراقِ مقدسہ کس طرح کام کرتا ہے۔مزید آپ کا کہنا تھا کہ شعبہ اوراق ِمقدسہ پاکستان کے 644 شہروں میں کام کر رہا ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

الحمد للہ عزوجل شعبہ اوراقِ مقدسہ کے تحت اب تک کم و بیش 2 لاکھ267 باکسز مدارس المدینہ، مساجد، مارکیٹس اور بازاروں سمیت مختلف جگہوں پر لگ چکے ہیں جسے ہر دوسرے ہفتے کے بعد خالی کرنے کا طے پایا ہے۔

اسی طرح مختلف شہروں میں 2 ہزار بڑے ڈرم اور 20 ہزار274 گھریلو بکس لگائے گئے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں 476 اوراقِ مقدسہ کے اسٹور ہیں جہاں اوراق مقدسہ کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے نیز 650 قراٰن محل ہیں جہاں مستقل طور پر اوراق مقدسہ کو محفوظ کیا جاتا ہے۔مزیدکم و بیش 7 ہزار اسلامی بھائی رضاکارانہ طور پر اس شعبے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔قراٰن محل تک مقدس اوراق پہنچانے کے لئے کم و بیش 49 رکشے اور تین سوزوکی گاڑیاں بھی اس شعبے کے پاس ہیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ اسکولوں، کالجز اور مدارس میں بھی اس شعبے کے تحت کام کیا جارہا تاکہ ان میں مقدس اوراق رکھے جا سکیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


14 جون 2022 ء بروز منگل کراچی میں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں ساؤتھ ڈسٹرکٹ نگران محمد خالد عطاری نے ذمہ داران کے 2 ماہ کا جدول ، شعبے کی کارکردگی، دینی کاموں کی انفرادی کارکردگی اور ٹاؤن وائز تقرری کا جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ نگران نے شعبے کے کام میں آسانی کے لئے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا ذہن دیا ،شعبے کے مسائل کا نعم البدل نکالنے اور شعبے کے روز مرہ کاموں کے علاوہ دیگر سماجی کام کرنے کا ذہن دیا ۔( رپورٹ: عبدالباسط عطاری، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ،ساؤتھ ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


15 مارچ 2022 ء کو لودھراں ملتان  میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ داران نے شرکت کی ، مدنی مشورے میں نگران ملتان ڈویژن محمد سادات عطاری نے رمضان عطیات ، ذمہ داران کا تقرر، پیشگی و عملی جدول ، بکسز اور ڈرم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔(رپورٹ: عبدالحمید عطاری سرکاری ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


12 مارچ 2022 ء بروز ہفتہ اسلام آباد میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران  اور اسلام آباد کے زون ذمہ داران نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار حاجی رضا عطاری نےپچھلے ماہ کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ ماہ کے اہداف طے کئے ، رمضان عطیات کا ذہن دیا اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


7 مارچ 2022ء بروز پیرپاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن ذمہ داران سمیت محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ گوجرانوالہ میٹروپولیٹن خوشی محمد نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات جمع کرنے اور شعبے کےدینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد آفتاب گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7مارچ 2022ء بروز پیر شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نےدینی کاموں کے سلسلے میں فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور کا دورہ کیاجہاں انہوں نے زیرِ تعمیر مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ گرلزاور شعبہ تحفظ ِاوراقِ مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے کارخانے میں آنے والی شخصیات کو شعبے کے دینی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے وہاں تیار ہونے والے مختلف ڈیزائن کے بکسز دکھائے۔

صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد رضا عطاری اور لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری نے مقامی ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعائیں حاصل کرنے کے لئے شعبے کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پرشعبہ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلزذمہ داران عرفان عطاری مدنی اور طیب عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7مارچ 2022ء بروز پیر شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران نےدینی کاموں کے سلسلے میں فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہورکا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائم کارخانے میں اوراق مقدسہ کےتحفظ کے لئے بکسز تیار کرنے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد رضا عطاری اور لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری نے ڈسٹرک شیخوپورہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے ذمہ داران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مختلف نئے تیار کئے جانے والے بکسز پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ شعبے کے دینی کاموں، خود کفالت اور رمضان عطیات میں بھرپور انداز میں اپنا حصہ ملانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ذمہ دار ڈسٹرک شیخوپورہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کم و بیش 15 ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں کراچی سٹی کے ذمہ دار نعیم عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئےمدنی عطیات، علاقوں میں مقدس اوراق کے لئے ڈرم رکھنے، شعبے کو خود کفالت کرنے، 12 دینی کاموں میں عملی طور حصہ لینے اور رمضان کے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے سمیت دیگر موضوعات پر کلام کیا۔بعدازاں ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کی طرف سے تحفہ دیا۔(رپورٹ:عبدالرّحمٰن عطّاری رکن کابینہ اورنگی ٹاؤن شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 فروری 2022ء بروز اتوار شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد رضا عطاری، ڈویژن لاہور ذمہ دار محمد عالم عطاری اور کارکردگی ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے کار خانے میں اوراق ِمقدسہ کی حفاظت کے لئے بکسز تیار کرنے کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تحفظِ اوراق ِمقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ لاہور کے علاقے صدر کینٹونمینٹ بورڈ میں محمد شاہ نواز عطاری اور پنجاب سطح کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شعبہ تعلیم کے رکن ِکابینہ محمد ناصر عطاری جنہیں پچھلے دنوں روڈ ایکسیڈنٹ کے سبب چوٹ لگ گئی تھی اُن کے گھر جا کر عیادت کی۔اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے محمد ناصر عطاری کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی ۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور کے علاقے صدر لاہور کینٹونمینٹ بورڈکی ایک فیکٹری میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقدس اوراق کے ذمہ داران ، فیکٹری عملہ اور فیکٹری مالکان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ شعبہ محمد شاہ نواز عطاری نے اپنی اصلاح اور فرض علوم کی اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبے تحفظِ اوراق ِمقدسہ کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر شعبہ تحفظ ِاوراقِ مقدسہ پنجاب کے ذمہ دار محمد رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)