
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 26 دسمبر 2022ء کو تحصیل کلرسیداں
راولپنڈی میں سٹی ذمہ دار محمد بلال عطاری اور تحصیل نگران کلرسیداں معظم بلال عطاری نے اوراقِ مقدسہ کے تحت نصب کئے
گئے باکسز کا وزٹ کیا۔
بعدازاں
قریبی مسجد میں مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں سٹی ذمہ دار محمد بلال عطاری
نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔
مزید
نئے مقامات پر اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے نئے باکسز اور ڈرم نصب کرنے کے بارے میں نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئے۔
آخر میں 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: خادم
اوراقِ مقدسہ محمد اویس عطاری، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

27
دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت تحصیل
کہوٹہ راولپنڈی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
یوسی نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شعبہ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار محمد اویس عطاری نے ماتحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی سابقہ شعبہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے۔ بعدازاں ذمہ داران کے ہمراہ قرآن
محل کا وزٹ کیا اور اوراقِ
مقدسہ کے باکسز خالی کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:
خادم اوراقِ مقدسہ محمد اویس عطاری، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکپتن دربار شریف سے
متصل مسجد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹر
عدنان عطاری، مولانا عابد نسیم عطاری مدنی، انصر عطاری سمیت مقامی ذمہ داران نے
شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ محمد شاہ نواز احمد عطاری نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع فیضانِ مدینہ منڈی موڑ میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی
کے تحت 23 دسمبر 2022ء کو شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ غلہ منڈی پاکپتن
میں تاجران سے ملاقات کی۔
ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بھائی نے تاجروں کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔
مزید
ڈویژن ذمہ دار نے تاجر حضرات کو برائی سے بچنے کا ذہن دیا نیز پانچوں نمازیں
باجماعت مسجد میں ادا کرنے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نےتاجران کے لئے دعائے خیر کروائی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ (رپوٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 20
دسمبر 2022ء کو بہاولنگر کی مقامی مسجد میں سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ
شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ شاہ نواز احمد
عطاری نے مقامی شخصیات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اوراقِ
مقدسہ کا ادب کرنے کا ذہن دیتے ہوئےاپنے
گھروں، محلوں میں مقدس اوراق کے تحفظ کے
لئے باکسز نصب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
بلال عطاری مدنی ڈویژن
بہاولپور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

گزشتہ
روز شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ (دعوت، اسلامی ) کے تحت ڈیرہ
غازی خان کی ایک مسجد میں سیکھنے سکھانے کے حوالے سے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا
جس میں مارکیٹ کے تاجران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ اوراق مقدسہ محمد شاہ نواز احمد عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش
کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کاذہن دیا جبکہ اوراقِ مقدسہ کا
ادب کرنا، بے ادبی سے بچانے اور دیگر اہم
امور پر بھی روشنی ڈالی۔(رپورٹ: ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری / کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیرِ اہتمام15 دسمبر 2022ء بروز جمعرات کامونکی مین بازار عمر مارکیٹ فنانس آفس میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں تحصیل اور
فنانس ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے اوراق ِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے شعبے کے دینی کام کو
مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا پھر دکانوں پر ڈونیشن بکس رکھنے اورگھریلو
صدقہ بکس رکھنے کے ا ہداف دیئے نیز 12 دینی کاموں پر بھی کلام ہوا جس میں مدنی قافلہ اور نیک اعمال کے رسائل تقسیم کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ۔
بعدازاں مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا اور انہیں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کا تعارف پیش کیا
گیااس پر شخصیات نے خدماتِ دعوت ِاسلامی کو سراہتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا۔ (رپورٹ: محمد
آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مکہ مدینہ لاہور میں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے کارخانے میں مشورہ

پچھلے
دنوں شاہدرہ چوک لاہور رحمٰن سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مکہ مدینہ کے پاس شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے کارخانے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار حاجی
محمد ارشد عطاری اور رکنِ مشاورت حاجی
عبدالستار عطاری نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں تحصیل نگران محمد خرم عطاری اور ٹاؤن نگران محمد ارشد عطاری نے شہید اوراقِ مقدسہ کے تحفظ ، شعبہ خود کفالت ١ور
12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے نیز کارخانے میں تیار ہونے والے تحفظ اوراقِ مقدسہ
کے جدید ڈرم اور دیگر باکسز کے حوالے سے نکات
بتائے۔
اس کے
علاوہ دسمبر ماہِ مدنی قافلہ میں ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ
داران نے اسی ماہ میں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(
رپورٹ : محمد ناصر عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈسٹرک شیخوپورہ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب
سے 6 نومبر 2022ء کو راولپنڈی سٹی میں صوبائی ذمہ دار محمدرضاعطاری نے قرآن محل ورک شاپ کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار نے سٹی، وٹاؤن ذمہ داران کے ساتھ ملکر راولپنڈی سٹی
کے مختلف علاقوں میں اوراقِ مقدسہ کے ڈرم لگوائے۔ (رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 6
دسمبر 2022ء بروز منگل حافظ آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں ڈویژن ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے شعبے کی سابقہ ماہ کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے شعبے کی آمدن و اخراجات پر گفتگو کی نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کو آئندہ کے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار
نے اسلامی بھائیوں کو اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے، باکسز کو بروقت کھولنے، مدنی
قافلوں میں سفر کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدِ مشورہ اسلامی
بھائیوں نے ایک شخصیت سے ملاقات کی جبکہ ایک دوکان پر خصوصی صدقہ بکس رکھوایا اور
دعائے خیر کروائی۔
کامونکی
محلہ بلال پارک جامع مسجد اکبری میں اورا قِ مقدسہ کے تحت سنتوں بھرا اجتماع

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 4 دسمبر 2022ء بروز اتوار کامونکی محلہ بلال پارک جامع
مسجد اکبری میں اورا قِ مقدسہ کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے حلقے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوراقِ
مقدسہ کا مکمل تعارف کروایا اور اس کی اہمیت بتائی ۔ اس کے علاوہ اوراقِ
مقدسہ کے تحفظ کے لئے نئے باکسز لگانے کا ذہن دیا نیز بر
وقت باکسز خالی کرنے اور شعبہ کو مزید
مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اہلِ علاقہ میں سے بعض نے ہاتھوں ہاتھ نئے باکسز کے لئے رقم پیش کی اور بقیہ نے بعد میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کا اظہار کیا۔ ساتھ ساتھ اس موقع پر محافظ اوراقِ مقدسہ کے لئے ذمہ داران کا تقرر بھی کیا گیا ۔ (رپورٹ: محمد
آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی
مشورہ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 30 نومبر 2022ء بروز بدھ شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ شاہ نواز
عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ڈویژن ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی
کاموں کی کارکردگی پر کلام کیا جبکہ صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے
نگرانِ شعبہ کو پنجاب میں ہونے والے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ
نے ذمہ داران سے انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ڈویژن میں ہونے والی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔