عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جنوری 2023ء کو شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ   کی جانب سے چشتیاں شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ بلال عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران قاری ناصر عطاری نے ذمہ داران کی شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔ ساتھ ساتھ شعبے کے دینی کام کو مزید بڑھانے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونے کی ترغیب دلائی نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)