دعوتِ اسلامی کے تحت 31 جنوری 2023ء کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہG11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی، اسلام آباد ٹیکسلا ، واہ کینٹ اور حسن ابدال کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

 کارکردگی ذمہ دار امتیاز عطاری اور بلال رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور اوراق مقدسہ کے باکسز کو بر وقت خالی کرنے کا ذہن دیا جبکہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے اہداف بھی دیئے ۔ساتھ ساتھ پیشگی شیڈول بنانے پر کلام بھی ہوا جس پر اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)