شعبہ
تحفظِ اوراق مقدسہ کے تحت مسلم ماڈل ہائی سکول اردو بازار لاہور میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 جنوری 2023ء کو شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے مسلم
ماڈل ہائی اسکول اردو بازار لاہور کا دورہ کیا جہاں پرنسپل محمد حبیب کلیار سمیت وہاں موجود دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات محمد ناصر عطاری نے پرنسپل صاحب
کو دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے تعارف کے ساتھ
ساتھ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز
اسکول میں تحفظ اوراقِ مقدسہ کے لئے جدید ڈرم لگوانے کا ذہن دیا ۔
بعدازاں
پرنسپل صاحب نے ذمہ داراسلامی بھائی کو اسکول کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا
اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے دینی کاموں کو سراہا۔ آخر میں انہیں مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتاب’’ جنت کی
تیاری‘‘ تحفے میں پیش کی جس پرنسپل
صاحب نے بہت خوشی کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)