
مسلمانوں
کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے4 مئی 2023ء بروز
جمعرات فیضانِ مدینہ شیخوپورہ موڑ بس اسٹاپ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ منعقد
ہواجس میں صوبائی ذمہ دار حاجی رضا عطاری
اور ڈویژن ذمہ دار عثمان عطاری نے رمضان ڈونیشن کارکردگی کا
جائزہ لیا۔

شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ
شاہنواز عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اُن میں مزید
بہتری لانے کا ذہن دیا اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے نمایاں کارکردگی پر
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔ اس
موقع پرصوبائی ذمہ دار پنجاب حاجی محمد رضا عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: الله دتہ عطاری فیصل آباد میٹروپولیٹن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جامع مسجد قمرالاسلام ڈیفنس لاہورمیں ڈویژن کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
.jpeg)
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 2
مئی 2023ء بروز منگل جامع مسجد قمرالاسلام ڈیفنس لاہورمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں
لاہور ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
محمد شاہنواز عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری
اور صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے نگرانِ شعبہ کو دینی کاموں کے حوالے
سے بریفنگ دی اور رمضان عطیات میں ذمہ داران کی جانب سے ہونے والی کوششوں سے آگاہ
کیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جس پر اسلامی بھائیوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 28 مئی 2023ء کو شعبے کے تحت ہونے والے
تربیتی نشست کے بارے میں بتایا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی سنتوں بھرا
بیان کریں گے۔(رپورٹ: محمد ناصر
عطاری ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈسٹرک شیخوپورہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مسلمانوں
کے ایمان ،عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد فیضان
مدینہ میں 10 مارچ 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی، اسلام آباد،
واہ کینٹ، اٹک، پنڈ دادن خان، چکوال، جہلم ،مری کہوٹہ، کلرسیداں اور گجرخان کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیا اور شرکا کو شہید اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے حوالے سے نکات
فراہم کئے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی
ترغیب بھی دلائی۔
اس کے
علاوہ مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی
پھول اور آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی نیک
خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ : راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار
محمدبلال عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
اسلام
آباد فیضان مدینہ جی الیون میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے میٹنگ

مدنی
مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی الیون میں
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے 10 مارچ
2023ء کو میٹنگ منعقد ہوئی جس میں KPK اور ہزارہ ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد رضاعطاری
نےشعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کادینی کام کرنے کےحوالے سے شرکا کو اپڈیٹ مدنی پھول سے آگاہ کیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر اسلامی
بھائیوں نے نیک خواہشات کاا ظہار کیا۔(رپورٹ
: راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدبلال عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
راولپنڈی
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
ماہانہ مدنی مشورے کا اہتمام

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 11 مارچ 2023ء کو راولپنڈی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا اہتمام
کیا گیا جس میں راولپنڈی سٹی اور ٹاؤنز نگران سمیت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات
کے مطابق سٹی نگران محمد اسلم عطاری نے رمضان ڈونیشن، اعتکاف اور ہفتہ وار اجتماع میں مزید اضافہ کرنے کے
حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ اور 10 دن کے
اعتکاف کے لئے بھر پور تیاری کرنے کے
سلسلے میں اسلامی بھائیوں سے تبادلہ ٔ خیال کیا جس پر انہوں نے بھر پور
تیاری کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ
: راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدبلال عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpg)
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 7
مارچ 2023ء بروز منگل مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ
مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی کو نگران مجلس نے پورے پاکستان میں شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی ۔
رکنِ
شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی کاوشوں کو
سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا
اور مزید بہتری لانے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔اس دوران سوال و جواب کا بھی سیشن رہا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
آخر میں
رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعاؤں سے نوازتے
ہوئے نمازوں کی پابندی کرتے رہنےاور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : محمد ناصر عطاری ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

25 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کے شعبہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد رضا
عطاری نے شہید اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کو خودکفیل
کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبے کے ڈویژن ذمہ دار محمد
عالم عطاری نے صوبائی ذمہ دار کو شعبے کے تحت اپنی ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں
کی کارکردگی سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں کی 2023ء کے اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ناصرعطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے 8 فروری 2023ء کو صوبائی ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ دار نے چشتیاں شریف میں قائم اوراقِ مقدسہ کے اسٹور
و کارخانے کا دورہ کیا ۔
جہاں صوبائی ذمہ دار حاجی رضا عطاری کو بہاولنگر ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے اوراق مقدسہ کے اسٹور اور
کارخانےکا وزٹ کروایا اور یہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں آگاہ کیاجس پر حاجی رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مقدس اوراق کو باادب طریقے
سے جمع کرنے نیز تحفظ اوراق مقدسہ کے لئے
نئے باکسز بنانے اور لگانے کے حوالے سے تربیت کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ
: بلال مدنی ڈویژن شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ بہاولپور ڈویژن دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)

شعبہ تحفظ
اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور
میں 5 فروری 2023ء کو صوبائی آفس پنجاب کشمیر بمبر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحفظ اوراق مقدسہ
کے ذمہ دار محمد نعیم عطاری کو صوبائی ذمہ
دار محمد رضا عطاری نے آفس میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی۔
بعدازاں
محمد نعیم عطاری نے صوبائی ذمہ دار کی
حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اپڈیٹ مدنی پھول فراہم کئے اور نئے مقامات پر اوراقِ مقدسہ
کے ڈرم نصب کرنے کے اہداف دیئے۔(رپورٹ : محمد فیاض عطاری ٹاؤن ذمہ دار
تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے تحت 31 جنوری 2023ء کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہG11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی، اسلام آباد ٹیکسلا ، واہ کینٹ اور حسن ابدال کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
کارکردگی ذمہ دار امتیاز عطاری اور بلال رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور اوراق
مقدسہ کے باکسز کو بر وقت خالی کرنے کا ذہن دیا جبکہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ
کے حوالے سے اہداف بھی دیئے ۔ساتھ ساتھ پیشگی شیڈول بنانے پر کلام بھی ہوا جس پر اسلامی
بھائیوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جنوری 2023ء کو شعبہ تحفظ
اوراقِ مقدسہ کی جانب سے چشتیاں
شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ بلال عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ نگران قاری ناصر عطاری نے ذمہ
داران کی شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر تحائف پیش کئے۔
ساتھ ساتھ شعبے کے دینی کام کو مزید بڑھانے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر شریک ہونے کی ترغیب دلائی نیز آئندہ
کے لئے اہداف بھی دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)