25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
4 جون 2023ء
کو ڈسٹرکٹ پاکپتن کے نگران محمد طارق عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ لیا جس میں 12دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور جو ذمہ داران مقدس اوراق کا کام کر رہے ہیں
ان کی حوصلہ افزائی کی نیز شعبے کو مزید بہتر کرنے کے متعلق نکات فراہم کئے ۔
مزید قرآن محل بنوانے اور نئے مقدس اوراق کے بکسز لگانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں
کو سفر کروانے،مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر دیکھنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ رسالہ مطالعہ بڑھانے کے حوالے سے بھی اہداف طے کئے
گئے ۔ آخر میں ڈسٹرکٹ نگران محمد طارق عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کو تحائف
بھی دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)