شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 20جون 2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ ڈویژن میں مقدس اوراق کو جمع کرنے کے لئے نئے باکسز لگانے اور نئےرسالے ’’اوراق ِمقدسہ کے آداب و مسائل‘‘ کو خوب عام کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قمر عطاری کارکردگی آفس،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)