 - Copy.jpg)
شہید
اوراقِ مقدسہ کو تعظیم وتکریم کے ساتھ
محفوظ مقام پر پہنچانے کے لئے 08
جولائی 2023ء کو چنیوٹ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تحفظ اوراقِ
مقدسہ کے تحصیل ذمہ داران شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے شعبے کےسابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس
پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اللہ
دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران کا فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ

دنیا
بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 جولائی
2023ء کو شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب
سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران
نے شرکت کی ۔
نگرانِ
شعبہ شاہنواز احمد عطاری نے ذمہ داران کو مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ نیو
رسالہ’’ اوراق ِمقدسہ کے آداب و مسائل ‘‘ کی تشہیر کرنے کی ترغیب دلائی اور اہداف دیئے۔مزید شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور بہتری لانے کے متعلق نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا ۔(رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب
سے 5 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی11 اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی سٹی وپنڈی ڈسٹرکٹ و پنڈی ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ محمدشاہ نواز عطاری نے شعبے کے مسائل و آداب پر مشتمل چھپنے والے رسالے کے متعلق اسلامی بھائیوں
کی ذہن سازی کی نیز ذمہ داران کو اوراقِ مقدسہ کے لئے مزید گاڑیوں
کی خریداری کاہدف دیا جبکہ دوسری جانب 16 جولائی2023
ءکو پنڈی سٹی میں ہونے والی تربیتی نشست کے حوالے سے کام بھی تقسیم کئے ۔(رپورٹ : سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدبلال عطاری راولپنڈی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے 27 جون 2023ء کو مظفرآباد کشمیر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری، ڈویژن ذمہ دار سید اخلاق عطاری سمیت شعبے کے
دیگر سلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ محمد شاہنواز عطاری نے شعبہ ذمہ داران
کی اوراق مقدسہ کے آداب و مسائل پر تربیت کی اور مختلف شخصیات کے گھر سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانے کا ہدف دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ’’ اوراق مقدسہ کے آداب و مسائل ‘‘تقسیم
کیا گیا۔(رپورٹ:
محمد رضا عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام رائج کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ رجھانہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ رہا جس میں شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے متعلق گفتگو ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق نگران ڈسٹرکٹ
مشاورت قاری محمد عمر عطاری نے شعبے کے ذمہ داران سے سابقہ دینی کاموں کے شیڈول کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے
کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ قربانی
کی کھالیں بھر پور انداز سے جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی
ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ سٹی میں شعبے کے کام کی بہتری
پر مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار محمد عدنان ساجد عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کام کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کا ذہن
دیا نیز ذمہ داران کو اوراقِ مقدسہ کے ادب اور تحفظ کے
بارے میں مدنی پھول دیئے اور شعبہ اوراقِ
مقدسہ کے تحفظ کے لئے مزید نئے اقدامات کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گجرات
: مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ

شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے 22 جون 2023ء بروز جمعرات گجرات جہانگیر روڑ پر قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور سٹی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران شعبہ شاہ نواز عطاری نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انھیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے اور حوصلہ افزائی بھی کی۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ گوجرانوالہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے 20جون 2023ء بروز
منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے
شرکت کی۔
نگران
ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو اجتماعی قربانی اور قربانی کی
کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔
اس
کے علاوہ ڈویژن میں مقدس اوراق کو جمع
کرنے کے لئے نئے باکسز لگانے اور نئےرسالے
’’اوراق ِمقدسہ کے آداب و مسائل‘‘
کو خوب عام کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قمر عطاری کارکردگی آفس،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
بہاولپور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن
و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ

20 جون 2023ء بروز منگل پاکستان کے شہر
بہاولپور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں
ڈویژن و ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ میٹنگ نگرانِ بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبد
الرؤف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مدنی
قافلے میں ہر ماہ سفر کرنے کا ذہن دیا۔

پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ
اسلامی کے تحت فیصل آباد پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری نے
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور
انہیں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ چنیوٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے شعبہ ذمہ
داران کو شعبے کے
دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز 12دینی کاموں کو کرنے ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیو ں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ
نگران مولانا محمد مظہر عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: الله دتہ
عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

4 جون 2023ء
کو ڈسٹرکٹ پاکپتن کے نگران محمد طارق عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ لیا جس میں 12دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور جو ذمہ داران مقدس اوراق کا کام کر رہے ہیں
ان کی حوصلہ افزائی کی نیز شعبے کو مزید بہتر کرنے کے متعلق نکات فراہم کئے ۔
مزید قرآن محل بنوانے اور نئے مقدس اوراق کے بکسز لگانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں
کو سفر کروانے،مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر دیکھنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ رسالہ مطالعہ بڑھانے کے حوالے سے بھی اہداف طے کئے
گئے ۔ آخر میں ڈسٹرکٹ نگران محمد طارق عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کو تحائف
بھی دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)