2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت فیضان مدینہ کبیر والا میں
اجتماع کا انعقاد ہوا جس کثیر تعداد میں ڈیف اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق خایوال ڈسٹرکٹ مشاورت کے نگران اسلامی بھائی نے ”والدین “کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو والدین کے ادب و احترام کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جبکہ شعبہ اسپیشل پرسنز کے صوبائی ذمہ دار نے
اشاروں کی زبان میں
بیان کی ترجمانی کی۔
مزید شعبہ روحانی علاج کا تعارف بھی کروایا گیا اور
تعویذات عطاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا جہاں سے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے مسائل بیان کر کے تعویذات عطاریہ حاصل کئے ۔(رپورٹ:ملتان ڈویژن ذمہ دار محمد جمال
عطاری مدنی شعبہ اسپیشل پرسنز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)