15 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کے سلسلے
میں بونگہ حیات اور اُس کے اطراف کا دورہ
Sat, 2 Dec , 2023
292 days ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کے سلسلے میں بونگہ
حیات اور اُس کے اطراف کا دورہ کیا۔
اس دوران ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈسٹرکٹ
ذمہ دار مولانا عابد عطاری مدنی اور محافظ اوراق مقدسہ نسیم عطاری نے شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا جائزہ لیاجبکہ مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان چوک درس
کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)