شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی  کی جانب سے پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ سٹی میں شعبے کے کام کی بہتری پر مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار محمد عدنان ساجد عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کام کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کا ذہن دیا نیز ذمہ داران کو اوراقِ مقدسہ کے ادب اور تحفظ کے بارے میں مدنی پھول دیئے اور شعبہ اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے مزید نئے اقدامات کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے 22 جون 2023ء   بروز جمعرات گجرات جہانگیر روڑ پر قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور سٹی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ شاہ نواز عطاری نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انھیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے اور حوصلہ افزائی بھی کی۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 20جون 2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ ڈویژن میں مقدس اوراق کو جمع کرنے کے لئے نئے باکسز لگانے اور نئےرسالے ’’اوراق ِمقدسہ کے آداب و مسائل‘‘ کو خوب عام کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قمر عطاری کارکردگی آفس،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


20 جون 2023ء بروز منگل پاکستان کے شہر بہاولپور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مدنی قافلے میں ہر ماہ سفر کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ بہاولپور نے کھال گودام کے اخراجات اور خودکفالت کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی نیز اوراقِ مقدسہ کی حفاظتی تدابیر و پوائنٹ بڑھانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

ڈویژن ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھرپور انداز سے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی اور آئندہ کے اہداف دیئےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

شعبہ  تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ چنیوٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے شعبہ ذمہ داران کو شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز 12دینی کاموں کو کرنے ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیو ں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد مظہر عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: الله دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 جون 2023ء  کو ڈسٹرکٹ پاکپتن کے نگران محمد طارق عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں 12دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور جو ذمہ داران مقدس اوراق کا کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی نیز شعبے کو مزید بہتر کرنے کے متعلق نکات فراہم کئے ۔

مزید قرآن محل بنوانے اور نئے مقدس اوراق کے بکسز لگانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے،مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر دیکھنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ رسالہ مطالعہ بڑھانے کے حوالے سے بھی اہداف طے کئے گئے ۔ آخر میں ڈسٹرکٹ نگران محمد طارق عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


بزرگانِ دین  کی تعلیمات کو عام کرنے والی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی طرف سے لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس ،صوبائی ذمہ داران اور محافظ اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔

رکنِ شوری ٰابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سابقہ شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ترقی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

اس کے علاوہ پاکستان میں رمضان ڈونیشن اور ماہانہ آمدن و دیگر کارکردگی میں نمایاں کارکردگی کے حامل گوجرانوالہ اورگجرات ڈویژن ذمہ داران کو رکن شوریٰ نے تحائف دیئے اور دعاؤں سے نوزا ۔(رپورٹ:عثمان عطاری تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ گجرات ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 26 مئی 2023ء کو مدینہ ٹاؤن فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں تربیتی اجتماع ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران حاجی محمد سلیم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور کام میں مزید نکھار لانے کے متعلق تربیت کی۔ (رپورٹ: الله دتہ عطاری فیصل آباد میٹروپولیٹن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


اسلاف کی تعلیمات  کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے 29 مئی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں راولپنڈی سٹی و ڈسٹرکٹ اسلام آباد ،واہ کینٹ، اٹک، پنڈ دادن خان، چکوال، جہلم ،مری کہوٹہ، کلرسیداں، گجرخان اور چکوال کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اُن میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے26 مئی 2023 ء  کو مدینہ ٹاؤن فیضان مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران مجلس اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں رکن شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے ’’قرآنِ پاک کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی بہتری پر اہم نکات بیان کئے اورآئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ: الله دتہ عطاری فیصل آباد میٹروپولیٹن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت ِاسلامی کے تحت 19 مئی 2023ء کو مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس شاہنواز احمد عطاری نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور 26 مئی 2023ء کو ہونے والے تربیتی اجتماع کے انتظامی معاملات کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: الله دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)