13 رجب المرجب, 1446 ہجری
تحصیل جڑانوالہ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
13 نومبر 2023ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس
میں محافظینِ اوراقِ مقدسہ اور ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت
ہوئی۔
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
نگرانِ تحصیل جڑانوالہ محمد نعیم عطاری نے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیا اور ان میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار فیصل آباد محمد نواز
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سے متعلق اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلائی اور
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے مشاورت کی جس پروہاں
موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔