بہاولپور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن
و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ

20 جون 2023ء بروز منگل پاکستان کے شہر
بہاولپور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں
ڈویژن و ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ میٹنگ نگرانِ بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبد
الرؤف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مدنی
قافلے میں ہر ماہ سفر کرنے کا ذہن دیا۔
فیصل آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ٹاؤن
ذمہ داران کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ
اسلامی کے تحت فیصل آباد پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری نے
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور
انہیں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ چنیوٹ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے شعبہ ذمہ
داران کو شعبے کے
دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز 12دینی کاموں کو کرنے ذہن دیتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیو ں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ
نگران مولانا محمد مظہر عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: الله دتہ
عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

4 جون 2023ء
کو ڈسٹرکٹ پاکپتن کے نگران محمد طارق عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ لیا جس میں 12دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور جو ذمہ داران مقدس اوراق کا کام کر رہے ہیں
ان کی حوصلہ افزائی کی نیز شعبے کو مزید بہتر کرنے کے متعلق نکات فراہم کئے ۔
مزید قرآن محل بنوانے اور نئے مقدس اوراق کے بکسز لگانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں
کو سفر کروانے،مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر دیکھنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ رسالہ مطالعہ بڑھانے کے حوالے سے بھی اہداف طے کئے
گئے ۔ آخر میں ڈسٹرکٹ نگران محمد طارق عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کو تحائف
بھی دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)

بزرگانِ
دین کی تعلیمات کو عام کرنے والی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی طرف سے لاہور
میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس ،صوبائی ذمہ داران اور محافظ
اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔
رکنِ شوری ٰابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سابقہ شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ترقی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
اس کے علاوہ پاکستان میں رمضان ڈونیشن اور ماہانہ آمدن و دیگر کارکردگی میں نمایاں
کارکردگی کے حامل گوجرانوالہ اورگجرات ڈویژن ذمہ داران کو رکن شوریٰ نے تحائف دیئے اور
دعاؤں سے نوزا ۔(رپورٹ:عثمان عطاری
تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ گجرات ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 26 مئی 2023ء کو مدینہ ٹاؤن فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں تربیتی اجتماع ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران حاجی محمد سلیم عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور کام میں مزید نکھار لانے کے متعلق تربیت کی۔ (رپورٹ: الله دتہ عطاری فیصل آباد
میٹروپولیٹن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

اسلاف
کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کی جانب سے 29 مئی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں راولپنڈی سٹی و ڈسٹرکٹ اسلام آباد ،واہ
کینٹ، اٹک، پنڈ دادن خان، چکوال، جہلم ،مری کہوٹہ، کلرسیداں، گجرخان اور چکوال کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ
مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اُن میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا
اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی
وڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے26 مئی 2023 ء کو مدینہ ٹاؤن فیضان
مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران مجلس اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت
کی۔
اس
اجتماع میں رکن
شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی
نے ’’قرآنِ پاک کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی بہتری پر اہم نکات بیان کئے اورآئندہ کے لئے اہداف دیئے نیز اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ: الله دتہ عطاری فیصل آباد میٹروپولیٹن
ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت ِاسلامی کے تحت 19 مئی 2023ء کو مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی
۔
نگران
مجلس شاہنواز احمد عطاری نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے ذمہ
داران کی تربیت کی اور 26 مئی 2023ء کو ہونے والے تربیتی اجتماع کے انتظامی معاملات کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک
جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: الله دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل آباد ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 15 مئی 2023ء کو شعبے کے اسلامی بھائیوں نے لاہور
میں اپر مال قرآن بورڈ کا دورہ کیا جہاں قرآن بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر
عمر دراز صاحب سے ملاقات کی ۔
اس
موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایڈمنسٹریٹر صاحب کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انھیں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب اور رسالے پیش
کئے جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا اور
دعوتِ اسلامی کے لئے تعریفی کلمات کہے۔(رپورٹ: محمد
فیاض عطاری ٹاؤن ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

12
مئی 2023ء کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت
لاہور والٹن گلبہار کالونی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے
شرکت کی۔
نگرانِ
مجلس شاہ نواز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئےاسلامی بھائیوں
کو شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمد فیاض عطاری ٹاؤن ذمہ دار
تحفظ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کاہنہ
نو لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت کے سلسلے میں علاقائی دورہ

شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں 13 مئی 2023ء کو نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں صوبائی ذمہ دار
محمد رضا عطاری اور لاہور ڈویژن کے
نگران محمد عالم عطاری نے علاقائی دورہ کیا ۔
شعبے
کے اسلامی بھائیوں نے شخصیات
اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں جس میں ان کو دعوت اسلامی کاتعارف کروایا اور انھیں اپنی
مصروفیات میں سے کچھ وقت دینی کاموں میں استعمال کرنے کا ذہن دیا نیز آئندہ دنوں میں دعوت اسلامی کی جانب سے کاہنہ
نو لاہور میں منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے خود اجتماع میں شرکت کرنے اور دوسروں کو بھی لانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد
فیاض عطاری ٹاؤن ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)