دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے 27 جون 2023ء  کو مظفرآباد کشمیر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری، ڈویژن ذمہ دار سید اخلاق عطاری سمیت شعبے کے دیگر سلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ محمد شاہنواز عطاری نے شعبہ ذمہ داران کی اوراق مقدسہ کے آداب و مسائل پر تربیت کی اور مختلف شخصیات کے گھر سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانے کا ہدف دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ’’ اوراق مقدسہ کے آداب و مسائل ‘‘تقسیم کیا گیا۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)