دنیا بھر  میں دینی کام رائج کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رجھانہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ رہا جس میں شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے متعلق گفتگو ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق نگران ڈسٹرکٹ مشاورت قاری محمد عمر عطاری نے شعبے کے ذمہ داران سے سابقہ دینی کاموں کے شیڈول کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ قربانی کی کھالیں بھر پور انداز سے جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)