پچھلے دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیرِ اہتمام  شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شیرانوالہ گیٹ میں واقع جامعۃُ المدینہ بوائز فیضانِ امیر معاویہ نزد عطاری پلازہ اور اقصی مسجد میں قائم جامعۃ ُالمدینہ بوائز و مدرسۃالمدینہ بوائز سمیت مغلیہ پارک کے قریب واقع مدرسۃ المدینہ بوائز بنام فیضانِ عطار کا دورہ کیا ۔

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ د اران نے ناظمین (مولانا محمد کامران عطاری مدنی ، مولانا محمد عدیل عطاری مدنی ، مولانا محمد طیب عطاری مدنی، قاری محمد بلال عطاری اور قاری محمد علی عطاری )سے ان کے جامعات اور مدارس المدینہ میں ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ہونےو الے دینی کاموں کے متعلق بتایا اور ناظمین و مدرسین کو بھی شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)