عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اجیر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے سٹی ذمہ دار محمد ندیم عطاری کے ہمراہ اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں اپنے کام احسن انداز میں کرنےکا ذہن دیا۔۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے سٹی ذمہ دار محمد ندیم عطاری کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن اور ماڑی پور ٹاؤن میں قائم تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا جائزہ لیا نیز شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)