ساہیوال ڈویژن کے ڈسٹرکٹ پاکپتن میں اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے باکسز لگانے کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول ہوا۔

دورانِ شیڈول ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دارمولانا عابد حسین عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دار محمد انصر نوید عطاری نے پاکپتن ڈسٹرکٹ کے مختلف مقامات پر نئے باکسز لگائے اور دیگر اسلامی بھائیوں سے مزید باکسز لگانے کے حوالے سے ملاقاتیں کیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے چوک درس دیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اپنے شعبے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)