شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
7
جنوری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت ڈسٹرکٹ
گوجرانوالہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
سلسلہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار اور محافظ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔
محمد
آفتاب عطاری نے’’ اوراق ِمقدسہ کے فضائل و برکات ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جبکہ اوراقِ
مقدسہ کے باکسز کو بر وقت خالی کرنے نیز
انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے ۔
آخر
میں محمد آفتاب
عطاری نے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد آفتاب
عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)